20 جولائی 2020 - 17:32
گستاخ جناب سیدہ اشرف جلالی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

تحریک لبیک کے سربراہ اور گستاخ سیدہ مولانا اشرف آصف جلالی کو لاہور کےعلاقے شاد باغ میں واقع ان کے مدرسے مرکز صراط مستقم سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق سمن آباد پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ مولانا اشرف جلالی کے مدرسے پر چھاپہ مارا ہے اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری مولانا اشرف جلالی کے مدرسے کے باہر تعینات ہے۔ مدرسے سے کسی کو باہر آنے دیا جا رہا ہے نہ ہی کسی کو اندر جانے کی اجازت ہے۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ شہر میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصف جلالی کیخلاف 19 جون کو لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مولانا امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اشرف جلالی نے ایک خطاب میں سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲